مزاحیہ ڈرامہ’’بلبلے“ کی نئی اقساط نے دھوم مچادی
لاہور(فلم رپورٹر)کامیاب مزاحیہ ڈرامہ’’بلبلے“ اپنی نئی اقساط کے ساتھ ٹیلی ویژن سکرین پر دھوم مچا رہی ہیں۔اس مزاحیہ ڈرامے میں عائشہ عمر، حنا دلپذیر، محمود اسلم اور نبیل مرکزی کردار نبھاتے ہیں جو پاکستانی خاندانوں کے مزاحیہ رشتوں کی عکاسی کرتے ہیں۔”بلبلے“کے نئے سیزن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ عائشہ عمر نے بتایا کہ نئے سیزن کی کہانی پہلے جیسی ہی ہے، تاہم اس میں کچھ نئی چیزیں شامل کی گئی ہیں، بچے بڑے ہوچکے ہیں اور اس سیزن میں ہم ایک نئے گھر میں نظر آرہے ہیں۔اس ڈرامے میں اپنے کردار کے حوالے سے عائشہ عمر نے بتایا کہ میرا کردار پہلے سے زیادہ بہتر نظر آرہا ہے اور باقی کرداروں میں سب سے سمجھدارہے جو ہمیشہ کام کی بات ہی کرے گا۔عائشہ عمر اتنی فٹ کیسے ہیں؟کامیڈی ڈرامے میں کام کرنے کے حوالے سے عائشہ عمر نے بتایا کہ کامیڈی کرنا مشکل ہے، ہر اداکار یہ نہیں کرسکتا، خوش قسمتی سے ہمارے ہدایت کار کافی تجربہ کار ہیں۔”بلبلے“ کی پہلی قسط 22 اکتوبر 2009 کونشر کی گئی تھی، اس ڈرامے کی ہدایات رانا رضوان دے رہے ہیں، جبکہ کہانی علی عمران اور صبا حسن نے تحریر کی ہے۔ڈرامے کو نبیل خود پروڈیوس کررہے ہیں۔اس ڈرامے کو شہرت حنا دلپذیرکے کردار ممتازعرفموموکے سامنے آنے کے بعد ملی۔