سٹیج ڈرامہ ڈانس کے بغیر ادھورا ہے، اداکارہ بابرہ علی

سٹیج ڈرامہ ڈانس کے بغیر ادھورا ہے، اداکارہ بابرہ علی

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و پرفارمر بابرہ علی نے کہا ہے کہ سٹیج ڈرامہ ڈانس کے بغیر ادھورا ہے عوام بھی اس چیز کو پسند کرتے ہیں۔  ان کا کہنا تھا کہ مجھے شوبز کی دنیا میں کام کرتے ہوئے کافی عرصہ ہوگیا ہے اور میں نے مسلسل محنت سے اپنا مقام بنایا ہے جبکہ شوبز میں جلد کامیابی کے لئے کئی چور راستے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے مستقبل قریب میں فلم انڈسٹری  مزید ترقی کرتی نظر آرہی ہے۔ بابرہ علی نے مزید کہا کہ میں فحش ڈانس کے سخت خلاف ہوں صرف کلاسیکل ڈانس ہوناچاہیے جو حقیقت میں ایک آرٹ ہے۔میں نے ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے۔میری دوبہنیں زری لعل اور شہہ پارہ بھی شوبز سے وابستہ ہیں۔ہم تینوں کو کم وقت میں زیادہ شہرت ملی ہے۔

مزید :

کلچر -