مصالحہ جات کی برآمدات میں 19فیصد اضافہ ریکارڈ

مصالحہ جات کی برآمدات میں 19فیصد اضافہ ریکارڈ

  

اسلام آباد (اے پی پی):مصالحہ جات کی برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے چار مہینوں میں  سالانہ بنیاد پر19 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا اکتوبر (2021) برآمدات کی مالیت بڑھ کر 31.391 ملین ڈالر  رہی، گزشتہ مالی سال اسی عرصے (جولائی تا اکتوبر 2020)میں مصالحہ جات کی برآمدات سے 26.417 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے پہلے چار مہینوں کے دوران مصالحوں کی قومی برآمدات میں 4.974 ملین ڈالر یعنی 18.83 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،  اس دوران بالحاظ وزن مصالحہ جات کی برآمدات 26.01 فیصد اضافہ ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران 6867 میٹرک ٹن مصالحہ جات برآمد کئے گئے تھے تاہم رواں مالی سال کے اسی عرصہ میں برآمدات 8653 میٹرک ٹن تک پہنچ گئیں۔

مزید :

کامرس -