اباسین بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کا نیا پراپرٹی منصوبہ متعارف 

 اباسین بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کا نیا پراپرٹی منصوبہ متعارف 

  

پشاور(پ ر)تعمیراتی صنعت میں ابھرتے ہوئے ناموں میں سے ایک،اباسین بلڈرز اینڈ ڈیولپرز نے پشاور میں ایک گیم چینجنگ ترقیاتی منصوبہ ”کینٹ آئی کون مال و ریذیڈنسی“متعار ف کرادیا ہے۔مال روڈ پر واقع یہ میگا پراجیکٹ خیبر پختونخواہ (کے پی کے) میں خریداری اور معیار زندگی کو تبدیل کرنے کیلئے تیار ہے۔کنٹونمنٹ بورڈ پشاور،سیکورٹی اداروں،سول ایوی ایشن اور ایئر ہیڈ کوارٹرز آف پاکستان سے منظور شدہ،کینٹ آئی کون مال و ریذیڈنسی،کے پی کے کا پہلا رہائشی منصوبہ ہے،جس میں غیر معمولی سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک رسائی کنٹرول متعارف کرایا گیا ہے۔رہائشیوں کیلئے نمایاں خاصیت میں اس کے دو اور تین بیڈ رومز کے سپر لگژری اپارٹمنٹس اور پینٹ ہاؤس شامل ہیں،کے پی کے کی روایات کو زندہ رکھتے ہوئے ہر فلو ر پر مہمانوں اور بچوں کیلئے مخصوص ایریا ہے۔اس منصوبے میں ایک خصوصی فوڈ کورٹ بھی شامل ہے،جہاں رہائشی جم اور ٹرپل لیول اسمارٹ زیر زمین پارکنگ کے ساتھ،ایک لگژری پول کے کنارے کھانا کھاسکتے ہیں یا پھر آرڈر کرسکتے ہیں۔کاروباری مالکان کو بھی خطہ میں اپنے کاروبار کو توسیع دینے کا بھرپور موقع ملے گا،کیونکہ اس میگا پراجیکٹ میں انڈور فوڈ کورٹ،گیمنگ زون اور تقریبات و ضیافتوں کیلئے علیحدہ بینکوئٹس کے ساتھ 200دکانیں بھی مختص کی گئی ہیں۔مجموعی طور پر یہ ماسٹر ترقیاتی منصوبہ ہمہ گیر کمیونٹی تجربہ فراہم کرے گا۔اس منصوبے کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں وزیر دفاع پرویز خٹک اور سابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کے ساتھ ممتاز میڈیا اراکین اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

مزید :

کامرس -