رواں مالی سال،پھلوں کی برآمدات میں 21فیصد اضافہ
اسلام آباد(اے پی پی):رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران پھلوں کی برآمدات میں 21.29 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا اکتوبر 2021 کے دوران برآمدات کا حجم 143.242 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا اکتوبر 2020 میں پھلوں کی برآمدات سے 118.101 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے پہلے چار مہینوں کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران پھلوں کی قومی برآمدات میں 25.141 ملین ڈالر یعنی 21 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا اکتوبر 2021 کے دوران برآمدات کا حجم 143.242 ملین ڈالر تک بڑھ گیا۔