سورج مکھی کی فصل قطاروں میں کاشت کرنے کی ہدایت

  سورج مکھی کی فصل قطاروں میں کاشت کرنے کی ہدایت

  

فیصل آباد (اے پی پی):کاشتکاروں کو اچھی پیداوار کیلئے مقررہ شیڈول کے مطابق سورج مکھی کی فصل قطاروں میں کاشت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے او ر کہاگیاہے کہ پلانٹر، ٹریکٹر ڈرل، سنگل روکاٹن ڈرل، پوریاکیرا، ڈبلنگ و چوپا کے ذریعے کاشت نہایت کارآمد ثابت ہوئی ہے لہذا کاشتکار قطاروں میں سورج مکھی کی کاشت کریں اور قطاروں کا درمیانی فاصلہ سوا دو سے اڑھائی فٹ اور پودوں کا درمیانی فاصلہ آبپاش علاقوں میں 9انچ جبکہ بارانی علاقوں میں 12 انچ رکھا جائے۔محکمہ زرراعت کے ترجمان ے کہا کہ کاشتکاروں کو اس بات کاخیال رکھنا چاہیے کہ بیج تر وتر حالت میں کاشت کیاجائے۔

 اور بیج کی گہرائی 2انچ سے زیادہ نہ ہو۔ انہوں نے کہاکہ اگر کھیلیوں پر کاشت کرنا مقصود ہوتو کھیلیاں آلو کاشت کرنے والے رجر سے شرقا غربا نکالی جائیں اور کھیلیوں میں پہلے پانی لگایاجائے پھر جہاں تک وتر پہنچے اس سے تھوڑاا وپر خشک مٹی میں جنوب کی طرف بیج لگایاجائے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈبلنگ کے ذریعے سورج مکھی کی کاشت کا طریقہ نہایت کارآمد ثابت ہواہے۔ اس طریقہ سے کاشت میں پہلے اڑھائی فٹ کے فاصلے پر وٹیں بنا لی جاتی ہیں پھر پانی دے کر ہر 8 سے 9انچ کے فاصلے پر سوراخ کرکے ایک ایک بیج ڈال دیا جاتاہے تاہم اس دوران یہ خیال رکھنا ضروری ہے کہ بیج پانی میں نہ ڈوبنے پائے۔

مزید :

کامرس -