او جی ڈی سی ایل کے زیر اہتمام اسلام آباد میں واک کا انعقاد

  او جی ڈی سی ایل کے زیر اہتمام اسلام آباد میں واک کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(پ ر) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے ایم ڈی / سی ای او  سید خالد سراج سبحانی کی سربراہی میں آج ٹریل 5 پر واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک میں او جی ڈی سی ایل کے اعلی عہدیداران اور ملازمین نے بھرپور شرکت کی۔ واک شرکاء نے اس موقع پر ٹریل 5 سے کوڑا  اٹھا کر دوسروں کو صفائی کا پیغا م دیا۔ اس موقع پر واک کے شرکاء انتہائی پرجوش نظر آئے۔ شرکاء سے مختصر خطاب میں ایم ڈی / سی ای او نے کہا کہ قدرتی ماحول کا تحفظ ادارے کی ترجیحات میں شامل ہے۔ واک کا مقصد اپنے ملازمین اور عوام میں قدرتی ماحول کا تحفظ اور صفائی کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے ادارے کی جانب سے اس طرح کی مزید صحت مند سرگرمیوں کو جاری رکھے کا اعادہ کیا۔ 

مزید :

کامرس -