پاکستانیوں کو نوکریاں دینے کیلئے حکومت کے سعودی عرب سے 2معاہدے

پاکستانیوں کو نوکریاں دینے کیلئے حکومت کے سعودی عرب سے 2معاہدے

  

  اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے پاکستانی ورکرز کی بھرتی اور ہنر کی تصدیق کے پروگرام سے متعلق حکومت کیساتھ دو معاہدوں پر دستخط کردیئے۔معاہدوں پر دستخط کی تقریب وفاقی وزیر برائے تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت اور قومی ورثہ شفقت محمود کے دورہ سعودی عرب کے دوران ہوئی۔ یہ معاہدہ تنازعات کو حل کرنے اور کسی بھی خلاف ورزی پر ریکرو ٹمنٹ دفاتر، کمپنیوں یا ایجنسیوں کیخلاف قانونی چارہ جوئی کرنے میں بھی مدد دے گا۔ہنر کی تصدیق کے معاہدے سے مملکت کو ہنرمند اور تصدیق شدہ پاکستانی افرادی قوت کی برآمد میں اضافہ ہوگا۔ یہ معاہدہ ہنر مند افرادی قوت کیلئے سرٹی فکیشن پاکستان میں تکنیکی افرادی قوت کیلئے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تربیت اور سرٹی فکیشن حاصل کرنے کے مواقع پیدا کرے گا۔ورکرز کی بھرتی سے متعلق معاہدہ مختلف پیشوں میں پاکستان سے افرادی قوت کی برآمد کے عمل کو مزید ہموار کرنے میں مدد دے گا۔ یہ معاہدہ سعودی عرب میں ملاز مت کرنیوالے پاکستانی کارکنوں کو ان کے جائز حقوق کا تحفظ اور جامع قانونی تحفظ فراہم کرے گا۔

معاہدے پر دستخط

مزید :

صفحہ اول -