سیالکوٹ واقعہ، ہجوم نے فیکٹری مالک پر بھی تشددکیا، پولیس 

سیالکوٹ واقعہ، ہجوم نے فیکٹری مالک پر بھی تشددکیا، پولیس 

  

 سیالکوٹ (این این آئی)سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا قتل کیس میں پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ ہجوم فیکٹری مالک شہباز بھٹی پر بھی تشدد کر رہا تھا۔ پولیس اہلکار فیکٹری میں داخل ہوئے تو اس وقت ہجوم فیکٹری مالک شہباز بھٹی پر بھی تشدد کر رہا تھا۔سیالکوٹ پولیس کے مطابق پریانتھا کمارا کو قتل کرنے کے بعد ملزمان نے منیجر کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا۔مقتول منیجر کی لاش باہر نکالنے کے بعد ملزمان نے فیکٹری کو آگ لگانے کی منصوبہ بندی کی تھی۔دوسری طرف سیالکوٹ میں ہجوم کے ہاتھوں قتل کئے گئے سری لنکن منیجر کی خوش اخلاقی کی مسلمان محلے دار رمضان نے کہا پریانتھا خوش اخلاقی سے ملتے، جھگڑنے والے انسان نہیں تھے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق محلے دار رمضان نے سری لنکن منیجر کے حوالے سے کہا پریانتھا خوش اخلاقی سے ملتے تھے، وہ جھگڑے والے انسان نہیں تھے۔انہوں نے کہا کہ پریانتھا سے صبح واک کرتے وقت ملاقات ہوتی تھی، وہ ایک اچھے انسان تھے۔محلے دار رمضان نے کہا کہ پریانتھا کے ساتھ جو بھی ہوا وہ افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔

پولیس

مزید :

صفحہ اول -