اومی کرون، برطانیہ نے سفر کیلئے کورونا ٹیسٹ لازم قرار دیدیا 

         اومی کرون، برطانیہ نے سفر کیلئے کورونا ٹیسٹ لازم قرار دیدیا 

  

 لندن (این این آئی)برطانیہ نے کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کا مقابلہ کرنے کیلئے اقدامات سخت کردئیے، برطانیہ جانے سے 48 گھنٹے پہلے کورونا کا لیٹرل فلو یا پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ویکسی نیٹڈ افراد کو بھی نئی پابندی پر عمل کرنا پڑے گا، نئی پابندیوں کا اطلاق منگل سے ہوگا۔اب تک اومی کرون 38 ممالک میں پھیل گیا ہے، خوش قسمتی سے تاحال کسی بیمار کی موت واقع نہیں ہوئی۔واضح رہے کہ انگلینڈ میں اومی کرون کے 55 فیصد کیسز کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والوں میں سامنے آئے ہیں، ماہرین کو خدشہ ہے کہ اومی کرون پر موجودہ ویکسین کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔دوسری جانب سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اومی کرون جنوبی افریقا میں کورونا کی ڈیلٹا قسم سے زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔

کورونا ٹیسٹ

مزید :

صفحہ اول -