یورپین یونین کیساتھ مذاکرات  شاہ محمود آج برسلز پہنچیں گے

 یورپین یونین کیساتھ مذاکرات  شاہ محمود آج برسلز پہنچیں گے

  

  اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی یورپین یونین کیساتھ مذاکرات کیلئے آج پیر کے روز یورپین دارالحکومت برسلز پہنچیں گے، 3 روزہ دورے میں شاہ محمود قریشی یورپین یونین، نیٹو اور بیلجیئم کیساتھ مختلف مراحل کے مذاکرات کا حصہ بنیں گے،منگل کے روز وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی یورپین یونین کے خارجہ و سکیورٹی امور کے سربراہ اور نائب صدر جوزپ بوریل کیساتھ ای یو پاکستان اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں شریک ہوں گے،اسی روز وزیرِ خارجہ برسلز میں نیٹو ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کریں گے جبکہ وہ پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان دو طرفہ مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت بھی کریں گے،اس کے علاوہ وزیرِ خارجہ کی یورپین پارلیمنٹ کے بہت سے ارکان سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں،یہ ملاقا تیں بیلجیئم میں کورونا وائرس کی صورتِحال میں اجتماع کی نئی حکومتی بندشوں کے تناظر میں ایڈجسٹ کی جائیں گی،ان تمام مذاکرات میں یورپین یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ کیلئے سفیرِ پاکستان ظہیر اے جنجوعہ بھی پاکستانی وفد کا حصہ ہوں گے۔

شاہ محمود دورہ

مزید :

صفحہ اول -