اپوزیشن بائیکاٹ کے باوجود قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا 

   اپوزیشن بائیکاٹ کے باوجود قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا 

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) اپوزیشن کی جانب سے بائیکاٹ کے اعلان کے باوجود قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طے شدہ شیڈول کے مطابق(آج) پیرکومنعقد ہوگا،جس میں وزیر اعظم کے قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نیشنل سکیورٹی پالیسی پر بریفنگ دیں گے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے30نومبر کو قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا نو ٹی فکیشن جاری کیا گیاتھا جس کے مطابق قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا6دسمبر کو اجلاس طلب کیا گیاتھا مگراپوزیشن جماعتوں نے قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے جمعہ کو قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا ریوائز نوٹس جاری کر دیاجس کے مطابق قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس شیڈول کے مطابق آج پیر کو   ہوگا۔ قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا پیر کو12بجے کمیٹی روم نمبر2میں ہو گاجس میں وزیر اعظم کے قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نیشنل سکیورٹی پالیسی پر بریفنگ دیں گے۔

سلامتی کمیٹی

مزید :

صفحہ اول -