سیالکوٹ میں جو ہو ا اس سے ہر پاکستانی کا سر شرم سے جھک گیاہے: وفاقی وزراء

سیالکوٹ میں جو ہو ا اس سے ہر پاکستانی کا سر شرم سے جھک گیاہے: وفاقی وزراء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزراء نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں جو ہوا اس سے ہر پاکستانی کا سر شرم سے جھک گیاہے،پاکستان کے لیے سیالکوٹ واقعہ شرمندگی کا باعث بنا،سیاست اور معیشت کی تنزلی کے ساتھ کھیل بھی پاکستان میں تنزلی کا شکار ہوئے،بچوں کو غلط راستوں سے بچانے کی بجائے کھیلوں کی طرف راغب کرنا چاہیے،  کامیاب جوان سپورٹس پروگرام میں 25سال تک کے چھ ہزار کھلاڑی حصہ لیں گے،کامیاب جوان سپورٹس پروگرام میں 27 سو لڑکیاں مختلف کھیلوں میں حصہ لے رہی ہیں، 24فٹبالر کامیاب جوان سپورٹس پروگرام کے زریعے باہر ٹریننگ کرنے جائیں گے،ان خیالات کا اظہار اتوار کو وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری، وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور معاون خصوصی و سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا، وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ سیالکوٹ میں جو ہوا اس سے ہر پاکستانی کا سر شرم سے جھک گیاہے،آرمی پبلک واقع کے بعد سیالکوٹ واقع پر پوری  قوم نے مذمت کی،پاکستانی قوم نے جس طرح مذمت کی ان سے یہی  توقع کی جاتی ہے،انتہا پسندی کسی ایک جماعت کا معاملہ نہیں،پاکستان میں تمام سیاسی جماعتوں کے اندر لیڈرشپ موجود ہے جو سیالکوٹ جیسے واقعات سے نپٹنا چاہتے ہیں،فواد چودھری نے کہا کہ  سیالکوٹ کے واقع میں 25سال تک کے نوجوان تھے، انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان سپورٹس پروگرام میں 25سال تک کے چھ ہزار کھلاڑی حصہ لیں گے،کامیاب جوان سپورٹس پروگرام میں 27 سو لڑکیاں مختلف کھیلوں میں حصہ لے رہی ہیں، وزیر اطلاعات نے کہا کہ سیاست اور معیشت کی تنزلی کے ساتھ کھیل بھی پاکستان میں تنزلی کا شکار ہوئے،بہت عرصے بعد کرکٹ میں پاکستان نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا، پاکستان میں سکواش اور ہاکی تو ختم ہی ہوگئی، پاکستان میں اسٹیڈیمز کی تزئین و آرائش کریں گے،فواد چودھری  کا کہنا تھا  کہ بچوں کو غلط راستوں سے بچانے کی بجائے کھیلوں کی طرف راغب کرنا چاہیے،پریس کانفرنس کے دوران  وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ 2022کا سال سپورٹس کا سال قرار دیاگیا ہے،سیالکوٹ واقع کی پوری قوم مذمت کرتی ہے،سمندرپار پاکستانیوں نے بھی سیالکوٹ واقع کی پرزور مذمت کی،پاکستان کے لیے سیالکوٹ واقعہ شرمندگی کا باعث بنا،فہمیدہ مرزا نے کہا کہ  وفاقی حکومت کا کام ہے کہ کھیلوں کو فروغ دیا جائے اور کامیاب جوان سپورٹس پروگرام اسی لیے ہے،کوئی فیڈریشن باہر جا کر یہ نہیں کہہ سکتی کہ ہم پاکستان کی نما ئندگی کررہے ہیں،طلحہ طالب اور ارشد ندیم کو پہلے بھی فنڈنگ کی تھی اور آگے بھی کریں گے،ہر کھیل میں پاکستان کے پاس باصلاحیت نوجوان ہیں لیکن پھر بھی کیوں انہیں موقع نہیں ملتا، جو اصلی سپورٹس فیڈریشن ہیں ان کے ساتھ ضرور کام کریں گے،پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  معاون خصوصی و سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے کہا کہ مائیکل اوون نے اعلان کیاہے کہ کامیاب جوان سپورٹس پروگرام کا حصہ بنوں گا، 24فٹبالر کامیاب جوان سپورٹس پروگرام کے زریعے باہر ٹریننگ کرنے جائیں گے،یو این ڈی پی کے مطابق ترانوے فیصد تک نوجوانوں کو کھیلوں تک رسائی حاصل نہیں،جن نوجوانوں کو کھیل کا مواقع نہیں ملتے ان کے لیے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام رکھا ہے،عثمان ڈار نے کہا کہ کامیاب جوان سپورٹس پروگرام کے لیے آن لائن رجسٹریشن شروع ہوگئی ہے، پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ہونے جارہا ہے، سندھ حکومت کو بھی کامیاب جوان سپورٹس پروگرام میں ہمارے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، ان کا کہنا تھا کہ  جب تک نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب نہیں کریں گے تب تک سیالکوٹ جیسے واقعات کو نہیں روکا جاسکے گا۔وزیر اطلاعات نے بتایاملک کے سب سے بڑے کھیلوں کے پروگرام''کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو"کا (آج)پیر کو وزیر اعظم عمران خان افتتاح کرینگے۔وزیراعظم عمران خان مشعل جلا کر پروگرام کا آغاز کریں گے۔ دریں اثناوزیراعظم عمران خان نے کہا پاکستان میں ٹیلنٹ کو تلاش کرنے کا زبردست موقع فراہم کر رہے ہیں، مقامی ٹیلنٹ کو عالمی سطح پر کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔ سابق برطانوی فٹبالر مائیکل اوون کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو کا حصہ بن گئے ہیں، وہ پاکستان میں“ساکر سٹی”بنا کر نوجوانوں کی تربیت کریں گے۔  اپنے ویڈیو پیغام میں مائیکل اوون کا کہنا تھا پاکستان کی 68 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے، پاکستانی نوجوانوں کو“لوکل سے گلوبل”تک لانے میں کردار ادا کرنے کو تیار ہوں، کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے فٹ بال کا زبردست ٹیلنٹ تلاش کروں گا، پاکستان اسپورٹس ڈرائیو وزیراعظم عمران خان اور عثمان ڈار کا زبردست آئیڈیا ہے، 

فواد چوہدری

مزید :

صفحہ اول -