سابق افغان سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت، امریکہ، یورپ کا اظہار تشویش، تحقیقات کا مطالبہ

سابق افغان سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت، امریکہ، یورپ کا اظہار تشویش، تحقیقات ...

  

واشنگٹن /برسلز (آئی این پی)امریکہ اور یورپ سمیت دیگر ممالک نے طالبان کے ہاتھوں افغان سکیورٹی فورسز کے سابق اہلکاروں کی مبینہ ہلاکتوں اور جبری گمشدگیوں کی مذمت کرتے ہوئے فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اتوار کو امریکہ، یورپی یونین، برطانیہ، آسٹریلیا، جاپان اور دیگر ممالک نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے ہمیں ماورائے عدالت قتل اور جبری گمشدگیوں کی رپورٹس پر تشویش ہے۔ یہ بیان امریکی محکمہ خارجہ نے جاری کیا جس میں ماورائے عدالت قتل اور جبری گمشدگیوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ ’مبینہ کارروایاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہیں اور یہ طالبان کی جانب سے عام معافی کے اعلان کے برعکس ہے۔ طالبان کو ان کے اقدامات کی بنیاد پر پرکھا جائے گا۔ 

امریکہ مطالبہ

مزید :

صفحہ اول -