کوروناسے مزید 6افراد جاں بحق،372نئے کیس رجسٹر

     کوروناسے مزید 6افراد جاں بحق،372نئے کیس رجسٹر

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) کورونا وائرس سے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 6افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار767ہو گئی،  اتوار کونیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 372کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کرونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 86 ہزار825 تک جاپہنچی،این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 45ہزار307کرونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.82فیصد رہی۔

کورونا وائرس

مزید :

صفحہ اول -