پی پی، ن لیگی کارکن پرجوش،قیادت کے حق میں نعرے لگاتے رہے

  پی پی، ن لیگی کارکن پرجوش،قیادت کے حق میں نعرے لگاتے رہے

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)حلقہ این اے 133کے ضمنی انتخاب کے موقع پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) کے کارکنان انتہائی پرجوش رہے اوراپنی اپنی قیادت کے حق میں نعرے لگاتے رہے،ایک دوسرے کے قریب پولنگ کیمپ لگانے کی کوشش میں کارکنوں میں توں تکراربھی ہوئی لیکن سکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکار بیچ بچاؤ کرادیا۔ضمنی انتخابات کے موقع پر مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی کی جانب سے کارکنوں کے لئے قناعتیں اور ٹینٹ لگا کرپولنگ کیمپ بنائے گئے۔ کارکنان اپنے رہنماؤں کی آمد پر دیکھو دیکھو کون آیا شیر آیا شیر آیا،شریف برادران اورجئے بھٹو،آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔گورنمنٹ ہائی سکول المشہور لال سکول میں پیپلز پارٹی اور (ن)لیگ کے کارکنان کے درمیان تکرار ہوئی۔دوسری جانباین اے 133کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی کی جانب سے نامزد اپنے پولنگ ایجنٹس کیلئے پرتکلف ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔مسلم لیگ (ن) کی جانب سے گرین ٹاؤن باگڑیاں میں جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے پیکو روڈ پر ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔ این اے 133کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کی جانب سے اپنے پولنگ ایجنٹس کی نان چنے،سری پائے،انڈا،کوفتہ،حلوہ پوری اور چائے سے تواضع کی گئی۔رہنماؤں نے پولنگ ایجنٹس کو ان کی ذمہ داریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

نعرے

مزید :

صفحہ اول -