ضمنی انتخاب میں دلہے اور90سالہ بوڑھی خاتون نے بھی ووٹ کاسٹ کیا

ضمنی انتخاب میں دلہے اور90سالہ بوڑھی خاتون نے بھی ووٹ کاسٹ کیا

  

لاہور(این این آئی)حلقہ این اے 133میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں دلہا بھی ووٹ ڈالنے پہنچ گیا،90سالہ بوڑھی خاتون نے بھی ووٹ کاسٹ کیا۔ تفصیلا ت کے مطابق این اے 133میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں دلہا سلیم مسیح شادی کی تقریب چھوڑ کر ووٹ ڈالنے پہنچ گی ا۔ سلیم مسیح نے پولنگ اسٹیشن 232 گرین ٹاؤن میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔علاوہ ازیں 90سالہ بوڑھی خاتون بھی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ووٹ ڈالنے پولنگ اسٹیشن پہنچی۔ جب میڈیا نے ان سے سوال کیا توانہوں نے کہا کہ شیر کو ووٹ ڈالا ہے، شیر سستا آٹا دے گا۔

ووٹ کاسٹ

مزید :

صفحہ اول -