کامیابی پراللہ تعالیٰ کے شکر گزا ر ہیں: شہباز شریف، مریم نواز، ضمنی الیکشن پی پی کیلئے ٹرننگ پوائنٹ: زرداری، بلاول

       کامیابی پراللہ تعالیٰ کے شکر گزا ر ہیں: شہباز شریف، مریم نواز، ضمنی ...

  

        لاہور (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف اور نائب صدر مریم نواز نے جیت پر اللہ کا شکر ادا کیا اور شائستہ پرویز ملک،عوام اور پارٹی رہنماؤں کو مبارکباد دی اور کہا این اے 133 کے عوام نے ہمیشہ کی طرح ن لیگ پر اعتماد کا اظہار کیا (ن) لیگ ہمیشہ کی طرح عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی۔عوام کی جانب سے(ن)لیگ پراعتمادکیاظہا ر پر شکر گزار ہیں۔ میں ضمنی الیکشن میں محنت کرنیوالے کارکنوں کوخراج تحسین پیش کرتاہوں۔جبکہ غیر حتمی نتیجہ آنے پر مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے اپنے ٹوئٹ میں کہا اللہ کا شکر ہے ہمیں کامیابی عطا کی۔ شیروں کو مبارک ہو،مزید لکھا الحمداللہ اک واری پھر شیر،اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا مسلم لیگ ن کی کامیابی پر کارکنان کو خراج تحسین، جیتنے والی امیدوار شائستہ پرویز کو مباررکباد پیش کرتا ہوں، مسلم لیگ ن نے ہر ضمنی الیکشن میں ثابت کیا وہ مقبول ترین جماعت ہے۔ عوام اپنے گھمبیر مسائل کے حل کیلئے مسلم لیگ ن کی طرف دیکھ رہے ہیں،عوام اب باتوں، دعوؤں اور نعروں کے فریب میں آنیوالے نہیں،اب صرف وہ کارکردگی مانگ رہے ہیں۔ مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور این اے 133ضمنی الیکشن میں کامیاب ہونیوالی شائستہ پرویز ملک کے صاحبزادے علی پرویز ملک نے کہا کامیابی پر اللہ تعالیٰ کے شکرگزارہیں، پنجاب میں پیپلزپارٹی کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے،بلاول بھٹو کراچی کا کچرا نہیں اٹھاسکتے۔انہوں نے مزید کہا ضمنی الیکشن میں ووٹوں کا ٹرن آؤٹ کم ہی رہتا ہے جبکہ ویڈیو سکینڈل پر آر او نے کمیٹی بنادی ہے۔دوسری طرف سابق صدر اور پیپلز پارٹی کی شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے این اے 133کے ضمنی الیکشن میں شاندار کارکردگی پر پیپلز پارٹی  سنٹر ل  پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف کو مبارکباد دی ہے، سابق صدر نے کہا یہ ضمنی الیکشن پیپلز پارٹی کیلئے ٹرننگ پوائنٹ ہے،پیپلز پارٹی کی پنجاب کامیابی کی راہ میں اب کوئی رکاو ٹ نہیں دریں اثناء چیئرمین پیپپلز پارٹی بلاول بھٹو نے بھی پارٹی ورکروں اور عہدے داروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ووٹوں میں اضافہ نیک شگون ہے۔

ن لیگ، پی پی 

مزید :

صفحہ اول -