چنیوٹ، اسسٹنٹ کمشنر جھنگ چچا زاد بھائیوں کی فائرنگ سے جاں بحق 

چنیوٹ، اسسٹنٹ کمشنر جھنگ چچا زاد بھائیوں کی فائرنگ سے جاں بحق 

  

      چنیوٹ(نمائندہ پاکستان)اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر چچا زاد بھائیوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے،ترجمان ڈی پی او چنیوٹ کے مطابق عمران جعفر آبائی گاؤں چک نمبر 237بڑا لنگرانہ میں اپنے گھر آئے ہوئے تھے، اسسٹنٹ کمشنر عمران جعفر کا اپنے چچازاد بھائیوں سے جھگڑا ہوا تھا،چچا زاد بھائیوں کی فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر جاں بحق ہو گئے،ڈی پی او چنیوٹ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ لاش ٹی ایچ کیو بھوانہ منتقل کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں، آئی جی پنجاب پولیس نے اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آر  پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی۔وزیراعلی نے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے، اور افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

اے سی جھنگ قتل

مزید :

صفحہ اول -