گریٹر تھل کینال فیز 2 تعمیر تنازع وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس آج

گریٹر تھل کینال فیز 2 تعمیر تنازع وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس آج

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)گریٹر تھل کینال فیز 2 کی تعمیر کا تنازع کے معاملے پروزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس (آج) ہوگا۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزراء آبپاشی کو طلب کیاگیا ہے اور سندھ نے گریٹر تھل کے دوسرے فیز کی تعمیر پر اعتراض اٹھایا تھا۔سندھ نے موقف اختیار کیا گیاکہ گریٹر تھل کینال کی چوبارہ برانچ تعمیر نہیں ہونے دیں گے، پانی کی کمی کے باعث چوبارہ برانچ کی تعمیرخلاف قانون ہے۔سندھ نے اپنے موقف میں کہا کہ چوبارہ برانچ کی تعمیر1991 کے سندھ طاس معاہدیکی خلاف ورزی ہے۔پنجاب کا اس حوالے سے موقف اختیار کیا کہ ارسا 2002 میں اس منصوبے کا این او سی دے چکا ہے، چوبارہ برانچ میں سندھ کے حصے کا پانی استعمال نہیں کریں گے۔پنجاب نے اپنے موقف میں کہا کہ صوبہ پنجاب اپنے حصے کے پانی کو جہاں چاہے استعمال کر سکتا ہے۔پنجاب نے اپنے موقف میں یہ بھی کہا کہ کچی کینال، رینی کینال اور گریٹر تھل کینال کے این او سیز ایک ہی وقت میں ہوئے تھے۔پنجاب کے موقف کے مطابق سندھ کے لیے کچی اور بلوچستان کے لیے رینی کینال کی تعمیر ہوسکتی ہے تو گریٹرتھل کیوں نہیں؟ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان 6 دسمبر کے اجلاس میں صوبوں کا موقف سننے کے بعد گریٹر تھل کینال سے متعلق فیصلہ کریں گے۔ د وسری طرف وزیراعظم عمران خان نے ٹین بلین ٹری سونامی منصوبے کے بعد آبی آلودگی کے خاتمہ پر توجہ مرکوز کرلی۔وزیر اعظم نے سینئر وزرا پر مشتمل کلائمنٹ چینج کمیٹی کا اجلاس(آج)پیر کو طلب کرلیاہے۔ اجلاس ساڑھے 12بجے ہوگا،وزیر خارجہ، وزیر آبی وسائل شرکت کریں گے۔معاون خصوصی ملک امین اسلم اور متعلقہ حکام کو بھی اجلاس میں بلالیا گیا۔ فواد چوہدری،وزیرتوانائی حماد اظہر، وزیر اقتصادی امور عمر ایوب شرکت کریں گے۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار، وزیر اعلی کے پی بھی شرکت کریں گے۔دریاؤں کا پانی جنگلی حیات آبی حیات، انسانی صحت اور فصلوں کے لیے بھی خطرناک ہوگیا۔پاکستان کا کوئی دریا بھی آلودگی سے پاک نہیں جبکہ دریائے سندھ کا پانی سب سے زیادہ آلودہ ہے۔ملک امین اسلم دریائے سندھ، چناب اور دریائے راوی میں آلودگی پر بریفنگ دیں گے۔کمیٹی فصلوں کے لیے آلودگی سے پاک پانی کی فراہمی یقینی بنانے پر پالیسی بنائے گی۔ وزیر اعظم دریاں کے پانی کو آلودگی سے پاک بنانے کے لیے اہم فیصلے کریں گے۔

اجلاس طلب

تھل کینال

مزید :

صفحہ اول -