میجر شبیر شریف نشان حیدرکا50 واں یوم شہادت آج منایا جائیگا 

  میجر شبیر شریف نشان حیدرکا50 واں یوم شہادت آج منایا جائیگا 

  

احمدیار(این این آئی)1971ء کی جنگ میں نشان حیدر حاصل کرنے والے میجر شبیر شریف شہیدکا50 واں یوم شہادت(آج)6 دسمبر بروزسوموار کونہایت ہی عقیدت واحترام سے منایا جائے گا۔اس سلسلہ میں احمدیارسمیت ملک بھر میں تقریبات انعقاد پذیر ہونگی جس میں شہید کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا اورفاتحہ خوانی بھی ہوگی میجر شبیر شریف شہید28 اپریل1943 کو ضلع گجرات کے قصبہ کنجاہ میں پید اہوئے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کا کول میں تربیت حاصل کرنے کے بعد پاک فوج میں شمولیت اختیار کی انہوں نے 1971ء کی جنگ میں ہیڈ سلیمانکی کے محاذ پر6 دسمبرکو جام شہادت نوش کیا۔

میجر شبیر شریف

مزید :

صفحہ اول -