سپریم کورٹ خاتون جج کی تعیناتی، خواتین حقوق کیلئے قانون سازی کرتے رہیں گے: فروغ نسیم

سپریم کورٹ خاتون جج کی تعیناتی، خواتین حقوق کیلئے قانون سازی کرتے رہیں گے: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر قانو ن وانصاف بیرسٹرفروغ نسیم نے کہاہے کہ  سپریم کورٹ میں خاتون جج کی تعیناتی اور خواتین کو بااختیار بنانے،ان کے حقوق کیلئے قانون سازی کرتے رہیں گے، خواتین وکلا ء اگر فیلڈ میں آکر پریکٹس کریں گی توہی اعلیٰ عدلیہ جج نامزد ہوسکیں گی برطانوی ہائی کمیشن اور آسٹریلین ہائی کمیشن کے تعاون سے قانون میں پہلی خاتون کے عنوان سے خواتین وکلاء کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تقریب کا انعقاد کیاگیا برطانوی ہائی کمیشن اور آسٹریلین ہائی کمیشن کے تعاون سے قانون میں پہلی خاتون کے عنوان سے خواتین وکلاکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد کیاگیا تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر قانون  بیرسٹرفروغ نسیم تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں خاتون جج کی تعیناتی اور خواتین کو بااختیار بنانے  ان کے حقوق کیلئے قانون سازی کرتے رہیں گے ان کا کہنا تھا کہ خواتین وکلاء اگر فیلڈ میں آکر پریکٹس کریں گی توہی اعلیٰ عدلیہ جج نامزد ہوسکیں گی تقریب سے پارلیمانی سیکرٹری ملیکہ بخاری نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کا 50فیصد خواتین پر مشتمل ہیں بار اور بینچ کے علاوہ بڑی عدالتوں میں خواتین کی نمائندگی نہ ہونا بڑا المیہ ہے۔ خواتین وکلاکیء  خدمات کے حوالے سے منعقدہ تقریب کا مقصد قانون کے پیشہ میں خواتین کو نمائندگی دلوانا ہے۔
فروغ نسیم 

مزید :

صفحہ آخر -