افغان صوبہ ننگر ہار میں ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 8 افراد سمیت 9جاں بحق

افغان صوبہ ننگر ہار میں ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 8 افراد سمیت 9جاں بحق

  

      کوہاٹ(این این آئی)پاک افغان سرحد پر واقع افغان مشرقی صوبہ ننگرہار میں ٹریفک کے المناک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد سمیت 9 افغان شہری جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے شامل ہیں  اطلاعات کے مطابق یہ خوفناک حادثہ گزشتہ روز صوبہ ننگر ہار کے ضلع بتی کوٹ میں جلال آباد تورخم شاہراہ پر اس وقت پیش آیا جب بارات میں شامل یہ گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک ہی خاندان کے 8 افراد سمیت 9 افغان شہری موقع پر جاں بحق ہوگئے بتایا جاتا ہے کہ جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ فوری طور پر مزید معلومات حاصل نہیں ہوسکیں۔

حادثہ

مزید :

صفحہ آخر -