نطنز میں نیوکلیئر سائٹ کے قریب ہونے والا دھماکا میزائل تجربہ تھا، ایرانی میڈیا

     نطنز میں نیوکلیئر سائٹ کے قریب ہونے والا دھماکا میزائل تجربہ تھا، ...

  

تہران (آئی این پی)ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق نطنز شہر میں سنا جانے والا دھماکا اصل میں ایک میزائل تجربہ تھا۔ سرکاری میڈیا کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی فضائیہ کی جانب سے اس کی ریپڈ ری ایکشن فورس کی صلاحیتوں کو جانچنے کیلئے میزائل فائر کیے گئے تھے۔ ایران کے سرکاری میڈیا کی جانب سے وضاحتآنے سے قبل کئی ایرانی خبر ایجنسیوں نے نطنز شہر میں بڑے دھماکے کی اطلاع دی تھی۔ کچھ رپورٹس کے مطابق جنہوں نے عینی شاہدین کے بیان کو نقل کیا تھا، ایک ڈرون کو تباہ کیے جانے کا دعویٰ بھی شامل تھا۔ ایران کی ایک اور نیم سرکاری خبر ایجنسی ا?ئی ا?ر این اے کے مطابق دھماکا نطنز کی ایٹمی تنصیبات سے 20 کلومیٹر دوری پر ہوا تھا۔

ایرانی میڈیا

مزید :

صفحہ آخر -