گھر سے سانپوں کو بھاگنا مہنگا پڑ گیا  امریکی شہری کا پورا گھر جل کر خاکستر 

گھر سے سانپوں کو بھاگنا مہنگا پڑ گیا  امریکی شہری کا پورا گھر جل کر خاکستر 

  

واشنگٹن(آئی این پی) امریکی شہری نے گھر میں دھواں دے کر سانپوں کو بھاگنا مہنگا پڑگیا، پورا گھر جل کر خاکستر ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ کی مونٹگومیری کاؤنٹی میں ایک شخص کے گھر میں متعدد سانپوں نے بسیرا کرلیا جن سے نجات حاصل کرنے کیلئے گھر کے مالک نے کوئلے سے دھواں دیکر سانپوں کو بھاگنے کی کوشش کی۔گھر کے مالک سے کوئلہ جاکر دھواں دینے کی کوشش کو گھر میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔مونٹگومیری کے فائر فائیٹر ڈپارٹمنٹ نے جلتے ہوئے گھر کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی جس میں لاکھوں ڈالر مالیت کے گھر سے آگ کے شعلے بلند ہوتے نظر آرہے ہیں۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا نہ ہی کوئی مکین زخمی ہوا ہے تاہم آگ لگنے کی وجہ سے گھر کے مالک کو 10 لاکھ ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

گھر خاکستر

مزید :

صفحہ آخر -