معروف گلوکار استاد نزاکت علی خاں علالت کے باعث انتقال کر گئے
لاہور(فلم رپورٹر)استاد حسن صادق کے چھوٹے بھائی اور گلوکار امانت علی کے والد معروف گلوکار استاد نزاکت علی خاں علالت کے باعث انتقال کر گئے،نماز جنازہ آج ان کے روز آبائی شہر فیصل آبادمیں ادا کی جائے گی۔گھریلو ذرائع کے مطابق استاد نزاکت علی خاں کو نمونیہ ہو گیا تھا اور ان کا علاج جاری تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اورگزشتہ روزپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔مرحوم کی نماز جنازہ آج ن کے آبائی شہر فیصل آباد میں ادا کی جائے گی۔استادحامد علی خاں،استاد غلام علی خاں،شفقت علی خاں،سجاد علی،حمیر اچنا،شبنم مجید،حمیر اارشد،سائرہ نسیم،ولی حامد،ساحر علی بگا،عینی طاہرہ، شاہدہ منی،جواداحمد،میگھا،عینی خان سمیت دیگر نے استاد نزاکت علی خاں کے انتقال پر گہرے رنج و غم کااظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ خدا کی ذات مرحوم کی اگلی منزلیں آسان کرے اوراہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
استاد نزاکت علی خاں