سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ  کا اہم اجلاس آج ہوگا 

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ  کا اہم اجلاس آج ہوگا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اہم اجلاس (آج)پیر کو ہوگا جس میں منی بجٹ،آئی ایم ایف سے  ہونیوالے مذاکرات،سعودی عرب سے ملنے والی امداد اور اسکی شرائط پر وزارت خزانہ کے حکام کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اہم اجلاس پیر کو  چیئرمین سینیٹر ظلحہ محمود کی زیر صدارت   11بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔اجلاس میں وزارت خزانہ کے حکام  ملک میں مہنگائی،تجارتی  خسارہ، ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کی قدر میں کمی،قرضوں میں اضافے    پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔کمیٹی میں منی بجٹ،آئی ایم ایف سے  ہونیوالے مذاکرات،سعودی عرب سے ملنے والی امداد اور اسکی شرائط پربھی وزارت خزانہ کے حکام کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔
خزانہ کمیٹی

مزید :

صفحہ آخر -