وزیراعظم کیساتھ ہوں، کوئی حکومت گرانے کی جرات نہیں کرسکتا، پرویز خٹک

 وزیراعظم کیساتھ ہوں، کوئی حکومت گرانے کی جرات نہیں کرسکتا، پرویز خٹک

  

 پشاور(آئی این پی) وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، کوئی جرات نہیں کرسکتا کہ اسمبلی میں ہماری حکومت کو گرائے، کوئی ان ہاؤس تبدیلی نہیں ہے، اپوزیشن سے کہتا ہوں مقابلہ کریں، سپلائی اور ڈیمانڈ برابر ہو جائے تو مہنگائی کی صورتحال بہتر ہوگی، کیا آئی ایم ایف کے پاس جانا ہمارا قصور ہے؟۔اتوار کوپشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیردفاع پرویز خٹک  نے کہا کہ کوئی ان ہاؤس تبدیلی نہیں ہے، میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں اور کوئی جرات نہیں کرسکتا کہ اسمبلی میں ہماری حکومت کو گرائے۔پرویز خٹک نے کہا کہ ہائی رائز بلڈنگ کے لیے منصوبہ بندی کر رہے ہیں تاہم معلوم نہیں ہائی رائز بلڈنگز بنانے پر پابندی کیوں تھی، ہمارے صوبے کو ہائی رائز بلڈنگز بنانے کی ضرورت ہے۔

پرویز خٹک  

مزید :

صفحہ آخر -