بلدیاتی الیکشن ای وی ایم پر نہیں ہو سکتے،شبلی فرازنے اعتراف کرلیا

بلدیاتی الیکشن ای وی ایم پر نہیں ہو سکتے،شبلی فرازنے اعتراف کرلیا

  

 اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے اعتراف کیا ہے کہ بلدیاتی الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم)پر نہیں ہو سکتے، الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں ایسے انتخابات کے لیے نہیں بنائی گئیں۔ اتوار کو ایک بیان میں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز  نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں مختلف نشستوں پر امیدواروں کے مختلف پینل ہوتے ہیں، الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں ایسے انتخابات کے لیے نہیں بنائی گئیں۔دوسری جانب پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں پر کرانیکا فیصلہ کیا ہے، ای وی ایم پر انتخابات کو لوکل باڈیز ایکٹ میں شامل کیا جائیگا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر تین کمیٹیاں بنادی ہیں، ان کی سفارشات کے مطابق فل کمیشن حکومت کو اپنی رائے دے گا۔

شبلی فراز

مزید :

صفحہ آخر -