نیب گرانٹس کاجائزہ لینے کیلئے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا 

    نیب گرانٹس کاجائزہ لینے کیلئے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کی گرانٹس کاجائزہ لینے کیلئے پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس کل بروز منگل کو ہو گا، اجلاس میں چیئرمین نیب کو بھی طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں نیب کی جانب سے کی گئی ریکوریوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔کمیٹی اجلاس صبح ساڑھے گیارہ بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہو گا جس کی صدارت چیئرمین کمیٹی رانا تنویر حسین کریں گے، اجلاس میں نیب کی گرانٹس سے متعلق سال 2018-19 کی رپورٹس کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ نیب کی جانب سے کی گئی ریکوریوں کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔
پی اے سی

مزید :

صفحہ آخر -