بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنیوالوں کیلئے 2ہزار روپے جرمانے کا اعلان

بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنیوالوں کیلئے 2ہزار روپے جرمانے کا اعلان

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ہائیکورٹ کے احکامات پر سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے کل سے بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنیوالوں کو 2ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کردیا۔لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں کل سے بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنیوالوں کو بھاری جرمانہ کیا جائیگا۔دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حکومت پاکستان کی جانب سے 7دسمبر 2021 سے ایم 2 لاہور اسلام آباد موٹرو ے پر سفر کرنیوالی تمام گاڑیوں کیلئے ایم ٹیگ کو لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔

جرمانہ اعلان

مزید :

صفحہ آخر -