جہلم، پکنک پرجانیوالے طلبہ کی 2گاڑیوں کو حادثہ، 4افراد جاں بحق، 34زخمی
جہلم(آئی این پی) تحصیل دینہ میں پکنک پر جانے والی طالبات کی گاڑی بے قابو ہوکر پل سے نیچے گر گئی، جس کے نتیجے میں 2طالبات اور ایک خاتون ٹیچر موقع پر ہی دم توڑ گئیں،25مسافر زخمی ہوگئے۔دوسرا واقعہ جی ٹی روڈ منگلا بائی پاس کے قریب پیش آیا جہاں بارش کے باعث پھسلن کی وجہ سے یونیورسٹی کی بس الٹ گئی، حادثے میں ایک طالبعلم جا ں بحق اور 9طلبا شدید زخمی ہوگئے ضلع جہلم کی تحصیل دینہ میں جی روڈ پر لاہور سے مری جانے والی مسافر کوچ پل سے نیچے ریلوے ٹریک پر جاگری جس کے نتیجے میں دو طالبات سمیت ایک ٹیچر جاں بحق اور 25مسافر زخمی ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور نعشوں اور زخمیوں کو دینہ اور جہلم ہسپتال منتقل کردیا گیا، ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ 4زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے واقعہ میں زخمی ہونے والے مسافروں نے بتایا کہ مسافر کوچ نجی سکول کے طلبہ کا ٹرپ لے کر لاہور سے مری جارہی تھی جی ٹی روڈ دینہ کے قریب اوور ٹیک کرتے ہوئے ڈرائیور سے گاڑی بے قابو ہوکر پل سے نیچے ریلوے ٹریک پر جاگری، حادثے میں 2 طالبات اور ایک خاتون ٹیچر موقع پر دم توڑ گئی تھیں دوسرا واقعہ جی ٹی روڈ منگلا بائی پاس کے قریب پیش آیا جہاں بارش کے باعث پھسلن کی وجہ سے یونیورسٹی کی بس الٹ گئی، حادثے میں ایک طالبعلم جا ں بحق اور 9طلباء شدید زخمی ہوگئے ریسکیو رضاکاروں نے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کردیا جہاں دو طلبا کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ریسکیو کے مطابق یونیورسٹی کے طلبا ء مطالعاتی دورے پر لاہور سے مری جا رہے تھے کہ ان کی بس اسی مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی جہاں پہلا واقعہ پیش آیا تھا اور 3افراد جاں بحق ہوئے۔
حادثات