سری لنکا دنیا کو 830200 آنکھوں کے عطیات دے چکا، ایس آئی ڈی

    سری لنکا دنیا کو 830200 آنکھوں کے عطیات دے چکا، ایس آئی ڈی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)سری لنکا دنیا بھر میں اب تک 83 ہزار 200 آنکھوں کے عطیات دے چکا ہے جس کا 40 فیصد پاکستان کو پیش کیا گیا۔اسپنسر آئی اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور سری لنکا آئی ڈونیشن سوسائٹی کے رکن ڈاکٹر نیازاحمد بروہی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سری لنکا سے پاکستان کو ملی  آنکھوں کے عطیات کی تعداد تقریباً 35 ہزار ہے جبکہ ان میں سے 30 ہزار کراچی میں دئیے گئے۔پاکستان میں آنکھوں کے عطیات کے حوالے سے کوشاں ڈاکٹر نیازاحمد بروہی کا کہنا تھا کہ نابینا کو بینا بنانے کے لیے سری لنکا آئی ڈونیشن سوسائٹی کی جانب سے پاکستان کو دئیے جانے والے عطیات کا سلسلہ 1967 سے جاری ہے۔ڈاکٹر نیاز احمد بروہی نے بتایا کہ انہوں سری لنکن آئی ڈونیشن سوسائٹی کو ای میل پیغام بھیجا ہے جس میں انہوں نے سیالکوٹ میں پیش آنے والے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں سب سے پہلا قرنیا ٹرانسپلانٹ اسپنسر آئی اسپتال میں ڈاکٹر ایم ایچ رضوی نے کیا تھا جو سری لنکا نے ہی عطیہ کیا تھا۔
آنکھیں عطیہ

مزید :

صفحہ آخر -