فرخ حبیب کا صوفی مسعود صدیقی کی وفات پر انکے بیٹے سے اظہار تعزیت 

 فرخ حبیب کا صوفی مسعود صدیقی کی وفات پر انکے بیٹے سے اظہار تعزیت 

  

 لاہور (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات میاں فرخ حبیب کی تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار کے دربار پر حاضری دی۔امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی وفات پر ان کے بیٹے صاحبزادہ پیرشبیر احمد صدیقی سے اظہار تعزیت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ وزیر مملکت نے صاحبزادہ پیر شبیر احمد صدیقی و دیگر مشائخ عظام سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ صوفی مسعوداحمد صدیقی لاثانی سرکار کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء مدتوں پورا نہیں ہوسکتا، آپ نے دین اسلام کی سربلندی، پیغام درودوسلام، اصلاح معاشرہ، نوجوان نسل کے دلوں میں عشق مصطفی کی شمع روشن کرنے اور وطن عزیز پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے بے پناہ خدمات سرانجام دیں جو ہمیشہ یاد رکھی جائینگی۔اس موقع پر پیر الطاف حسین نقشبندی، پیر جنید احمد نقشبندی، صاحبزادہ طہور احمد نقشبندی، صاحبزادہ محمد طاہر نقشبندی، پیر رفاقت علی نقشبندی، پیر محمد لیاقت علی نقشبندی، پیر فریاد حسین نقشبندی، پیر مختار احمد صدیقی، محمد ناصر گل، رانا احسان خان نقشبندی، محمد ریحا ن نقشبندی سمیت دیگر مرکزی عہدیداران بھی موجود تھے۔

فرخ حبیب

مزید :

صفحہ آخر -