ضلع مردان میں 15نائبر اور  ویلج کونسلوں میں کسی بھی امیدوار نے کاغذا ت جمع نہیں کرائے 

ضلع مردان میں 15نائبر اور  ویلج کونسلوں میں کسی بھی امیدوار نے کاغذا ت جمع ...

  

مردان (بیورورپورٹ) ضلع مردان میں 15نائبر اور ویلج کونسلوں میں کسی بھی نشست کے لئے کسی بھی امیدوار نے کاغذا ت جمع نہیں کرائے جس کے باعث یہ تما م پندرہ کے پندرہ کونسلوں کی سیٹیں خالی رہ گئی ہیں سرکاری ذرائع کے مطابق جن کونسلو ں میں کسی بھی امیدوار نے داخلے نہیں کئے ان میں این سی دامن کوہ 1،این سی پٹ بابا 2،این سی پٹ بابا3،وی سی گڑیالہ،وی سی بھائی خان،وی سی مچھی،وی سی تاجہ،وی سی جلال دولت زئی،وی سی مایار 2،وی سی مایار3،وی سی مایار4،وی سی گمبت 2،وی سی گیڈر،وی سی قاسم، شریف آباداوروی سی سرخ ڈھیری شامل ہیں۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -