عاطف جواد نے پیسکو ڈی جی مارکیٹنگ کا چارج سنبھال لیا

عاطف جواد نے پیسکو ڈی جی مارکیٹنگ کا چارج سنبھال لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (پ ر)پسکو کے ایک اعلامیہ کے مطابق عاطف جواد نے گریڈ 20 کی پوسٹ ڈائریکٹرجنرل میراڈ پسکو کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے،عاطف جواد ڈی جی میراڈ نے اپنے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ کمپنی کی ترقی اور صارفین کو ہرممکن سہولیات کی فراہمی کے لئے اپنے تمام ساتھی افسران اوراہلکاروں کے تعاون سے تمام تراقدامات اٹھائے جائیں گے، انہوں نے اپنی نئی ذمہ داریوں سے بہترطورپر عہدہ برا ہونے کے لئے پسکو کے ساتھی افسران اورکارکنان سے ان کی بھرپورتعاون کے لئے کہا ہے،چیف ایگزیکٹیوپسکو انجینئرمحمدجبارخان،جنرل منیجرز،چیف انجینئرز،ڈی جی پی آر،ڈی جی ایچ آر اورپسکو کے دیگر اعلی افسران نے عاطف جواد کو ڈی جی میراڈ کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے،اوراس امید کا اظہار کیا ہے کہ اپنی سابقہ اعلی کارکردگی کی طرح اس چیلنج میں بھی سرخرو ہوں گے۔