موسمی بیماریوں کیخلاف محکمہ لایؤسٹاک کی مہم زوروشور سے جاری 

 موسمی بیماریوں کیخلاف محکمہ لایؤسٹاک کی مہم زوروشور سے جاری 

  

تورڈھیر (نمائندہ خصوصی) ضلع صوابی میں جانوروں کی متعدی اور موسمی بیماریوں کے خلاف محکمہ لایؤسٹاک کی طرف سے مہم زوروشور سے جاری،صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے احکامات کے تحت محکمہ لایؤ سٹاک اور ڈیری ڈیویلمینٹ خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عالم زیب مہمند کے سربراہی میں ضلع صوابی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حبیب الرحمن کے زیر نگرانی جانوروں کے متعدی اور وبائی امراض کانگو وائرس اور منہ کھر کے خلاف مہم جاری ہے جس میں ان تمام امراض کے خلاف جانوروں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جارہے ہیں اس کے علاوہ چھوٹے جانوروں بھیڑ،بکریوں کے متعدی مرض پی پی آر کے خلاف بھی حفاظتی ٹیکہ جات لگائے جارہے ہیں تفصیلات کے مطابق ہر سال ان امراض میں کی وجہ سے ہزاروں جانوروں کی اموات واقع ہوجاتی ہیں جس سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچتا ہے موجودہ حکومت کے احکامات اور اقدامات کی بدولت ملک میں صاف اور جراثیم فری خوراک کے وافر مقدار کو یقینی بنایا جا رہا ہے اس سال پہلے سے ان امراض کے معاشی نقصانات سے بچنے کے لیے جانواروں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جارہے ہیں 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -