حکومت تعلیم کے شعبے میں خصوصی توجہ دے رہی ہے‘ ملک شفیع اللہ

حکومت تعلیم کے شعبے میں خصوصی توجہ دے رہی ہے‘ ملک شفیع اللہ

  

 لوئر دیر (ڈسٹر کٹ رپورٹر) وزیر اعلی کے مشیر جیل خانہ جات ملک شفیع اللہ خان نے کہا کہ موجودہ حکومت تعلیم کے شعبے میں خصوصی توجہ دے رہی ہے اور ایک وژن کی تحت حکومت اقتدار میں آئی ہے جس کو ہر صورت پورا کیا جائیگا،پرائیویٹ تعلیمی ادارے معاشرے میں بنیادی کردار ہے جس کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تیمرگرہ زوال بابا میں دیر کالج آف نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے زیراہتمام نئے طلباء اور طالبات کیلئے ولکم پارٹی کے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایم پی اے محمد اعظم خان، اڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالولی خان،تیمرگرہ ٹیچنگ اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر داود خان،اقبال الرحمن ایڈوکیٹ،کالج کے چیف ایگزیکٹو عبدالوارث خان،پرنسپل مسز راشدہ منظور،طلباء اور طالبات کے علاوہ علاقائی عمائدین موجود تھے۔ تقریب سے اپنی خطاب میں وزیر اعلی کے مشیر جیل خانہ جات ملک شفیع اللہ خان نے کہا کہ موجودہ حکومت تعلیم کے شعبے میں خصوصی توجہ دے رہی ہے اور ایک وژن کی تحت حکومت اقتدار میں آئی ہے جس کو ہر صورت پورا کیا جائیگا انہوں نے دیر نرسنگ کالج تیمرگرہ کے سڑک کی پختگی کا بھی اعلان کردیا،تقریب سے اپنی خطاب میں کالج کے چیف ایگزیکٹو عبدالوارث خان اور پرنسپل مسز راشدہ منظور نے کہا کہ کالج میں طلباء اور طالبات کیلئے جدید قسم سہولیات سے آراستہ لیب کا قیام عمل میں لایا گیاہے جو دیر کے تاریخ میں اپنی اچھی کارگردگی کے بنیاد پر تعلیم دے رہی ہے دیر کالج آف نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے پرنسپل مسز راشدہ منظور کا کہنا تھا کہ ہمارا وژن یہاں کے پسماندہ علاقوں کے خواتین کو تعلیم سے بہرورکرنا ہے ہم نے PHDلیول پلان بنارکھا ہے جو منظوری کی مراحل میں ہیں انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان نرسنگ کونسل اور خیبر میڈیکل کالج کے ریکوائرمنٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے کالج میں پروگرامز شروع کئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس 500درخواستیں موصول ہوچکے ہیں تاہم ہمارے پاس 50سیٹوں کی گنجائش تھی جو پوری ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ سیاسی اور علاقائی اپروچ کو چھوڑ کر میرٹ کو ترجیح دی ہے اور اس وقت ہمارا کالج احساس پروگرام میں شامل ہوچکا ہے جس میں میرٹ پر پورا اترنے اور انتہایہ ضرورت مند طلباء اور طالبات کو شامل کیا جائیگا َ تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی ایم پی اے ملک شفیع اللہ خان،کالج کے چیف ایگزیکٹو عبدالوارث اور پرنسپل مسز راشدہ منظور،سینئر صحافی روح اللہ شاکر اور دیگرنے اچھی کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں شیلڈ تقسیم کئے،

مزید :

پشاورصفحہ آخر -