تبدیلی کا نعرہ لگا کر عوام کو گمراہ کیا گیا‘ ارباب زرک

تبدیلی کا نعرہ لگا کر عوام کو گمراہ کیا گیا‘ ارباب زرک

  

پشاور (سٹی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار برائے میئر پشاور ارباب زرک خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے عوام کے غیض و غضب سے نہیں بچ سکیں گے پی ٹی آئی نے غریب عوام کو بد ترین مہنگائی،بے روز گاری اور کرپشن کے تحفے دئیے تبدیلی کا نعرہ لگا کر عوام کو گمراہ کیا اب بلدیاتی انتخابات میں عوام ان سے ایسابدلہ لیں گے جو ساری عمر یاد رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تہکال‘ حیات آباد اور شہر کے مختلف علاقوں میں الیکشن کمپین کے دوران عوام سے بات چیت کرتے کیا‘ انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عوام کی چیخیں نکل گئی حکمران اپنی نا اہلی،ناکامی اور نالائقی چھپانے کے لئے پچھلی حکومتوں پر ملبہ ڈال رہی ہیں مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے‘ حکمرانوں نے ملک کو شدید بحران اور مشکلات سے دوچار کر دیا‘ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں‘ اب حکومت عوام کے غیض و غضب کے سامنے نہیں ٹھہر سکیں گے عوام آئندہ بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کا جنازہ نکا لیں گے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -