پیپلزپارٹی کا پی ڈی ایم میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں، شازیہ مری

پیپلزپارٹی کا پی ڈی ایم میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں، شازیہ مری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی اطلاعات سیکریٹری ورکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا پی ڈی ایم میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں لیکن ہم جوائنٹ اپوزیشن جماعتوں کیساتھ ملکر پارلیمان کے اندر حکومت کے خلاف کام کرتے رہے گئیں۔ جہاں پر اخلاقیات اور ثقافت کی بات آتی ہے وہیں پر آج کے حکمرانوں کی طرز حکومت پر شدید افسوس ہوتاہے آج جس طرح سے حکومت ملک میں گالی گلوچ اور اخلاقیات سے گری ہوئی حرکتیں کر رہی ہے اسکی مثال نہیں ملتی۔وہ اتوار کو کلفٹن میں واقع آرکائیو کے دفتر میں رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل اور ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کے ہمراہ پریس کانفرنس کر رہی تھیں۔شازیہ مری نے کہا کہ آج عمران خان آئی ایم ایف کے سامنے لیٹ چکے ہیں اور ملک کو آئی ایم ایف سے قرضے لیکر گروی رکھا جارہا ہے۔ حکومت سے جب ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری اور پیٹرول کی قیمتوں کے اضافے پر پوچھا جاتاہے تو وہ اور اسکے جمہوریے لوگوں کو گالی گلوچ اور بے عزتی پر اتر آتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی میں ہم کارکنوں کے طور پر کام کرتے ہیں اور ہمارے لیڈرشپ نے کبھی بھی کسی کی پگھڑی اجھالنے اور بے عزتی کرنے کا نہیں کہا لیکن پی ٹی آئی کے لوگوں کی حرکتوں سے لگتا ہے کہ ان میں تربیت اور اخلاقیات کی کمی ہے۔ نیازی حکومت ملک میں لوگوں کے اوپر ٹیکس بڑھا رہی ہے اور پیٹرول پر 27 اور ڈیزل پر 30 روپے سے زائد ٹیکس وصول کیا جارہا ہے جبکہ دنیا میں تیل کی قیمتوں میں کمی آرہی ہے لیکن ملک میں پیٹرول مہنگا کیا جارہا ہے۔ انہوں نے حلقہ این اے 133 میں ضمنی انتخابات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں جس طریقے سے پیپلزپارٹی محنت کررہی ہیے وہ قابل تحسین عمل ہے۔شازیہ مری نے آج سندھ کے ثقافتی دن کے حوالے سے کہا کہ آج سندھ کا ثقافتی دن منایا جارہا ہے جس پر ملک کے تمام لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔سندھ کی ثقافت پانچ ہزار سال پرانی ہے جو معاشرے اپنی ثقافت کو یاد رکھتے ہیں وہ زندہ قوم ہے۔