برطانوی سکول کے طالب علموں کی سخت ٹھنڈ میں سڑک پر نماز کی ادائیگی

  برطانوی سکول کے طالب علموں کی سخت ٹھنڈ میں سڑک پر نماز کی ادائیگی

  

مانچسٹر(آئی این پی) برطانوی سکول کے طالب علموں کی سخت ٹھنڈ میں سڑک پر نماز کی ادائیگی، سکول ٹیچر کی جانب سے طالب علموں کو سکول کے اندر نماز ادا کرنے کی اجازت نہ دی گئی، شہریوں نے سکول انتظامیہ پر تنقیدکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں سوشل میڈیا پر ایک مقامی سکول کے طالب علموں کی چند تصاویر اورویڈیوز وائرل ہیں، ان تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چند طالب علم نماز جمعہ کی ادائیگی سڑک پر کررہے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے ایک سکول کو ایک ویڈیو سامنے آنے کے بعد تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلمان طلباء  کے ایک گروپ کو سردی میں باہر نماز ادا کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مانچسٹر کے قریب اولڈہم اکیڈمی نارتھ کو فوٹیج کے اجراء کے بعد مقامی کمیونٹی نے تنقید کا نشانہ بنایا۔یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک استاد نے طلباء سے جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لیے اسکول کی عمارت چھوڑنے کا مطالبہ کیا۔ویڈیو میں آٹھ طالب علموں کو باہر سڑک پر نماز پڑھتے دیکھا جا سکتا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس فوٹیج کو ’ناگوار‘ قرار دیا۔سکول کے ایک طالب علم نے کہا،”ہم اندر نماز پڑھ رہے تھے اور ایک استاد اندر آیا اور ہمیں بتایا کہ ہمیں اس کمرے میں نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ہے۔“ طالب علم نے بتایا کہ''ہمارے پاس ایک طویل عرصے سے نماز کا کمرہ ہے اور اساتذہ ہمیں نماز کے لیے وہاں جانے کی اجازت دیتے ہیں۔

نماز

مزید :

پشاورصفحہ آخر -