عمرہ زائرین کوسعودی عرب پہنچنے پر فارم پر اندراج کرانا ہوگا

 عمرہ زائرین کوسعودی عرب پہنچنے پر فارم پر اندراج کرانا ہوگا

  

ریاض(آئی این پی) سعودی عرب میں معاون سیکرٹری حج وعمرہ انجینیئر ہشام سعید نے ہدایت کی ہے کہ بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین ’قدوم‘ پلیٹ فارم پر اندراج کرائیں۔ہشام سعید کا کہنا ہے کہ زائرین سعودی عرب پہنچنے پر (قدوم) پلیٹ فارم پر اندراج کرائیں اور پھر اعتمرنا ایپ کے ذریعے اجازت نامے حاصل کریں، یہ اقدام زائرین کی سہولت کے لیے اٹھایا گیا ہے۔‘زائرین عمرہ، مسجد الحرام اور روضہ شریفہ میں نماز کے اجازت نامے اعتمرنا ایپ سے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ادھر سعودی وزارت کے ترجمان نے کہا کہ وزارت کا انٹرنیشنل عمرہ نیٹ ورک مؤثر اور تیز رفتار ہے، عمرہ کمپنیاں اور ادارے قانون کے دائرے میں اس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

اندراج

مزید :

پشاورصفحہ آخر -