حضرت سید شیخ عبدالقادر جیلانی کی سالانہ غوث اعظم کانفرنس 

حضرت سید شیخ عبدالقادر جیلانی کی سالانہ غوث اعظم کانفرنس 

  

پشاور (سٹی رپورٹر)حضرت سید شیخ عبدالقادر جیلانی کے سلسلہ گیارویں شریف کی مناسبت سے ساتویں سالانہ غوث اعظم کانفرنس کا انعقاد گنج پتی نزد ٹی بی سنٹر پشاور میں کیا گیا,غوث اعظم کانفرنس میں سلسلہ قادریہ، میریہ انجمن میلاد مصطفی جنیدیہ میریہ کے سربراہ الحاج حضرت ڈاکٹر محمد آصف جان میر،، کمشنر ایف بی آر محمد ایاز، محمد عثمان باچا، سید فیض احمد ترمذی اور سابق دپٹی اٹارنی جنرل حبیب قریشی نے خصوصی طور پر شرکت کی، اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کا سلسلہ جاری رکھنے کیلئے میلاد اور درود کی محفلیں منعقد کرنا عاشقان رسول کی روایت ہے جس میں زکر الٰہی، سنت النبوی سے دل منور ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو اسلامی روایات سے متعارف کرنا علماء کی زمہ داری ہے، کانفرنس میں شیخ عبدالقادر جیلانی کی زندگی پر روشنی ڈالی گئی اور معروف نعت خواہوں کنزر میر قادری، ندیم قادری اور نواب قادری نے حمد و ثناء بھی پیش کی۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -