پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ  باعث تشویش ہے‘ دینا ناز

  پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ  باعث تشویش ہے‘ دینا ناز

  

پشاور (سٹی رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنمااورسابقہ ایم پی اے دیناناز نے عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت گرنے کے باوجود ملک میں مہنگے پیٹرول کی فروخت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب دنیا میں پیٹرول کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں تو عمران نیازی پاکستان کے عوام کو مہنگا پیٹرول کیوں فروخت کر رہے ہیں؟دیناناز نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی کال پر 10 دسمبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھٹی ہوئی قیمتوں کے خلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کرینگے جبکہ سینیٹرروبینہ خالد کی سرپرستی میں خواتین ونگ بھی اس میں بھرپور شرکت کریگی۔ جبکہ احتجاج میں پاکستان کے عوام کثیر تعداد میں سڑکوں پر نکل کر دما دم مست قلندر کرینگے پشاور یونیورسٹی شعبہ اردو کے پروفیسر ڈاکٹر سلما ن علی کی والدہ بقضائے الہیٰ انتقال کر گئیں ہیں جنکی نمازہ جنازہ گزشتہ روز بلوری ٹاون نزد لالا زار، تھانہ ملاکنڈ میں ادا کی گئی جبکہ بعد ازاں ابائی قبرستان میں سپر د خاک کیا گیا۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -