عوام دشمن پالیسیوں نے عوام سے منہ کا نوالہ تک چھین لیا ہے، الٰہی بخش 

  عوام دشمن پالیسیوں نے عوام سے منہ کا نوالہ تک چھین لیا ہے، الٰہی بخش 

  

سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سکھر آٹو پارٹس اونرز ایسوسی ایشن ایسوسی ایشن کے صدر حاجی الاہی بخش شیخ نے ملک میں بڑھتی ہوئی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی اور آئے روز اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کی شد ید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے وفاقی حکومت کی عوامی دشمنی قرار دے دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر آٹو پارٹس اونرز ایسوسی ایشن ایسوسی ایشن کے منعقد اجلاس سے خطاب کے دوران اجلاس میں سرپرست اعلٰی حاجی ہارون میمن،قائم مقام جنرل سیکریٹری عبدالرشید، طارق جاوید، عبدالہاد ی بندھانی،عبدالغفار و دیگر نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی الاہی بخش شیخ و دیگر نے کہا کہ کہ موجودہ حکومت پاکستان کی غریب و مظلوم عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتی ہے حکومتی نااہلی کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات سمیت روز مرہ کی کھانے پینے کی اشیاء سے لیکر علاج معالجہ کی ادویات تک مہنگی ہوچکی ہے،عوام دشمن پالیسیوں نے پاکستان کی مظلوم عوام سے منہ کا نوالہ تک چھین لیا ہے  انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی کا جن بے قابو ہوچکا ہے غریب اور متوسط طبقات دو وقت کی روٹی اور علاج معالجہ کیلئے پریشان حال ہے وفاقی و صوبائی حکومتوں سمیت ضلعی انتظامیہ منافع خوروں کے خلاف کاروائی کرنے کے بجائے ذخیرہ اندوزوں کو ریلیف دے رہی ہے۔اجلاس نے موجودہ حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ فی الفور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سمیت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے موئثر اقدام کئے جائیں اور عوام کو ریلیف فراہم کرکے ان میں پائی جانیوالی بے چینی اور مایوسی دور کی جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -