شانگلہ‘ تنظیم اساتذہ کے انتخابات مکمل،فخرالابرار صدر منتخب
الپوری (ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ میں تنظیم اساتذہ کے انتخابات مکمل،فخرالابرار صدر،مصباح الاسلام جنرل سیکرٹری، محمد اقبال نائب صدر اور حبیب الرحمان جائنٹ سیکرٹری بن گئے،تنظیم اساتذہ ضلع شانگلہ کے انتخابات صوبائی صدر ہدایت اللہ کے زیرِ نگرانی مکمل جس میں فخرالابرار صدر، مصباح الاسلام جنرل سیکرٹری،محمد اقبال نائب صدر، حبیب الرحمان جائنٹ سیکرٹری، انعام الدین بابر سیکرٹری اطلاعات اور اعزاز الدین سیکرٹری مالیات منتخب ہوگئے، تنظیم اساتذہ ضلع شانگلہ کا سیشن 2022-2023 کے لئے انتخابات مکمل ہو چکے ہیں،جن میں ارکان کے خفیہ رائے دہی سے نئے سیشن کیلئے صوبائی صدر ہدایت اللہ کے زیرِ نگرانی فخرالابرار (ایس ایس ٹی) صدر، محمد اقبال (ہیڈماسٹر) نائب صدر، مصباح الاسلام (پی ایس ایچ ٹی) جنرل سیکرٹری، حبیب الرحمان (ایس ایس) جائنٹ سیکرٹری، انعام الدین بابر (ٹی ٹی) سیکرٹری اطلاعات، اعزاز الدین (ایس ایس ٹی) سیکرٹری مالیات منتخب ہوگئے۔ جبکہ ارکان اور نومنتخب صدر کے باہمی مشاورت سے شعبہ بہبود اساتذہ کے لئے حاجی نواب (ایس ایس ٹی سائنس)، شعبہ تعلیم وتحقیق کے لئے محمد اقبال (ہیڈ ماسٹر)، شعبہ خواتین کے لئے انعام الدین بابر (ٹی ٹی)، شعبہ حراء فاؤنڈیشن کے لئے عبدالحق (پرنسپل)، شعبہ کالجز کے لئے عمرسلطان (پرنسپل) اور شعبہ سوشل میڈیا کے لئے عنایت الحق اصلاحی (ایس ٹی ٹی) بطور نگران مقرر کئے گئے،آخر میں صوبائی صدر ہدایت اللہ نے تمام نومنتخب ذمہ داران سے حلف لیا