سمگلروں سے رشوت لینے پر پولیس آفیسر معطل

  سمگلروں سے رشوت لینے پر پولیس آفیسر معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہنگو (بیوروپورٹ) لوئر اورکزئی کے ایس ڈی پی او ڈی ایس پی دیسوار علی کو منشیات سمگلروں سے رشوت لینے ان کے ساتھ روابط رکھنے اور سابق ایس ایچ او تھانہ کلایہ کے کار سے 20پیکٹ چرس برامد کرنے پولیس اہلکاروں کے چرس سمگل کرنے کے الزام میں معطل کردیا ان کے خلاف انکوائری کیلئے ڈی پی او ضلع اورکزئی نثار احمد خان اور ڈی پی او ہنگو اکرام للہ خان کو انکوائری افسران مقررکردئے گئے یاد رہے کہ ڈی ایس پی لوئر اورکزئی دیسورا علی کے خلاف سوشل میڈیا پر خبر وائرل ہوئی تھی کہ اس نے سابق ایس ایچ او شال محمد کی گاڑی جوکہ دو پولیس اہلکار ذیشان و رضا علی چلارہے تھے تلاشی پر ان کی گاڑی سے 20پیکٹ چرس اور دوسری گاڑی سے 96پیکٹ چرس برامد ہوئے تھے جبکہ تھانہ کریز میں ڈی ایس پی نے صرف 5پیکٹ چرس ظاہر کئے تھے اور بھاری رشوت کے عوض دو پولیس سپاہیوں رضا علی اور ذیشان کے نام ایف ائی ار سے نکال دئے تھے جس پر ڈی ائی جی کوہاٹ ریجن نے ایکشن لیکر ڈی ایس پی کو معطل کرکے کوہاٹ افس حاضری لگانے کی ہدایات کر دی ان کی جگہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر انچارج ایریڈیکشن نیٹ ٹیم ڈی ایس پی محبوب خان کو لوئر اورکزئی کے ایس ڈی پی او ایڈیشنل چارج دیاگیا تفصیلات کے مطابق ڈی ائی جی کوہاٹ ریجن کے دفتر سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق منشیات سمگلروں سے روابط رکھنے سابق ایس ایچ او کی گاڑی میں پولیس اہلکاروں کا چرس سمگل کرنے اور سابق ایس ایچ او کے گاڑی سے 20پیکٹ چرس برامد کرنے کے باوجود اور دوسری گاڑی سے 96پیکٹ چرس برامد کرنے کے باوجود اور سمگلنگ میں ملوث دو پولیس اہلکار ذیشان اور رضا علی کے بھاری رشوت کے عوض ایف ائی ار سے نام نکالنے کے مبینہ الزام پر ایس ڈی پی لوئر اورکزئی دیسوا ر علی کو معطل کرکے ان کے خلاف انکوائری کو حکم دے دیاگیا معطل ڈی ایس پی کی جگہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر و انچار ج ایریڈیکشن نیٹ ٹیم محبوب خان کو لوئر اورکزئی ایس ڈی پی او کا اضافی چارج دے دیاگیاہے جبکہ معطل ڈی ایس پی کے خلاف ڈسٹرکٹ پولیس افیسر اکرام اللہ اور ڈی پی او نثار احمد خان کو تفتیشی افسران مقرر کئے گئے ہیں ان کو 15دن کے اندر اندر انکوائری کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں اور کہاگیاہے کہ 15دن کے اندر اندر انکوائری مکمل کرکے ڈی ائی جی افس کوہاٹ میں جمع کرائی۔