ایڈیشنل آئی جی کا بہاولپورکادورہ، تھانوں کامعائنہ، ملاقاتیں 

  ایڈیشنل آئی جی کا بہاولپورکادورہ، تھانوں کامعائنہ، ملاقاتیں 

  

ملتان،بہاولپور،حاصل پور(وقائع نگار، ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے اچانک بہاولپور کے تھانوں کینٹ اور صدر کا اچانک معائنہ کیا دونوں تھانوں میں صفائی کی صورتحال ناقص پر انہوں نے خفگی کا اظہار کیا اور صفائی بہتر بنانے پودے لگانے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ تھانوں میں داخل ہوتے ہی خوشگوار تاثر ملنا چاہیئے ڈی پی او بہاولپور خود بھی تھانوں کی صفائی اور شجر کاری پر توجہ دیں کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے تھانوں کی حوالات میں موجود افراد سے ملاقات کی ان کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران(بقیہ نمبر38صفحہ7پر)

 کو میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی ہدایت کی انہوں نے تھانوں کے فرنٹ ڈیسک، مال خانوں ملازمین کی رہائشی بیرکس کا بھی معائنہ کیا اور بیرکس میں ملازمین کی عدم رہائش کا بھی نوٹس لیا ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب نے ہدایت کی کہ تھانوں میں سائلین کے بیٹھنے کا معقول انتظام کیا جائے ایف آئی آر کے فوری اندراج کو یقینی بنایا جائے اور سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں سائل کی شکایت سن کر بلاتاخیر اس کے حل کے لیے پیشرفت کریں انہوں نے کہا کہ تھانہ میں تشدد پر کوئی معافی نہیں اسی طرح کسی ملزم کی تھانہ میں ہلاکت پر ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی انہوں نے کہا کہ پولیس والے بھی قانون سے ہر گز بالاتر نہیں اس لیے اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر کام کریں اور لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور لوگوں کو انصاف مہیا کریں انہوں نے مقدمات کی تفتیش میرٹ پر یکسو کرنے اور ایس ڈی پی اوز کو سنگین مقدمات کی تفتیش کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی۔

جائزہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -