سیالکوٹ واقعہ سے پوری قوم شرمندہ ہوگئی، سردارمحسن لغاری

  سیالکوٹ واقعہ سے پوری قوم شرمندہ ہوگئی، سردارمحسن لغاری

  

راجن پور(تحصیل رپورٹر) سیالکوٹ کے واقعہ پر پوری قوم شرمندہ ہے۔ چند شرپسند عناصر جن کا اسلام ودین سے کوئی تعلق نہ تھا نے اپنی زاتی عناد کی تسکین کے لیے انسان کو جلا کرکے پوری دینا میں مسلمانوں کو بدنام کیا۔ ملزمان کو سزا موت دی جائے۔  حکومت ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے کئی اقدامات کر رہی ہے۔ نبی پاک نے جہاد کے وقت جانے سے قبل بچوں اور بوڈھوں کو قتل نہ کرنے کی نصیحت کی۔ ایسے لوگوں کا اسلام ودین سے کوئی تعلق واستہ نہ ہے۔ ان خیالات کا مختلف سیاسی وسماجی شخصیات نے سروے کے دوران کیا۔ ممبر قومی اسمبلی سردار محمد جعفرخان لغاری نے کہا کہ پوری دنیا میں مسلمانوں کی بدنامی ہوئی ہے۔ حکومت ایسے اقدامات کر روکنے (بقیہ نمبر40صفحہ7پر)

کے لیے عملی اقدام کر رہی ہے۔ صوبائی وزیر سردار محسن خان لغاری نے کہا کہ مٹھی بھر شرپسند عناصر کی کاروائی نے ہمیں رسوا کر دیا۔ جماعت اسلامی کے ضلع امیر وممبر قومی اسمبلی کے امیدوار ڈاکٹر عرفان اللہ ملک نے کہا کہ انسانیت اور دین کی تزلیل ہوئی ہے۔ دین اسلام امن کا داعی ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل میں قانون سازی وضع کر کے پارلمنٹ میں پیش کیا جائیگا۔ پیپلز پارٹی کے سابق ضلع صدر ملک احسان عمران ارائیں نے کہا کہ خوفناک واقعہ ہے۔ ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔ سابق صدر بار وممتاز قانون دان ملک اعجا زا حمد راں ایڈوکیٹ نے کہا کہ پوری قوم کا نقصان ہے۔ مذہب پر دھباہے۔ اور فعل اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے۔ وڈیو ز اور سی سی ٹی وی کیمروں کا فرانزک معانہ کرکے ذمہ داروں کو سزے موت دی جائے۔ ممتاز عالم دین مولنا ابوبکر عبداللہ نے کہا کہ پوری قوم شرمندہ ہے۔ چند شرپسند عناصر نے پوری دنیا کے مسلمانوں کور سوا کیا۔ نبی پاک نے جہاد سے قبل دشمنوں کے بارے میں نصحیت کی۔ پاکستان غیر محفوظ ہو گیا ہے۔ جولوگ ملوث ہیں سخت سزا دی جائے۔ ممتاز مائر تعلیم محمد عبداللہ مشتاق نے کہا کہ جتنی مذمت کی جائے۔ سزاموت دی جائے۔ سماجی رہنما ذوالفقارعلی خان نے کہا کہ اسلام امن کو دین ہے۔ ملوث لوگوں کے چہرے عوام کے سامنے لاکرکے موت سزادی جائے۔ 

محسن لغاری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -