گندم کوٹہ انتہائی کم، بجلی بھی مہنگی،فلورملز مالکان میں تشویش

  گندم کوٹہ انتہائی کم، بجلی بھی مہنگی،فلورملز مالکان میں تشویش

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)پاکستان فلورملزایسوسی ایشن پنجاب کے چیئر مین کی ڈیرہ پہنچ گئے فلور مل ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین چوہدری طاہرحنیف اور گروپ لیڈرعاصم ملک نے گزشتہ روز ڈیرہ غازیخان کی مقامی فلور مل میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کی اور فلور مل مالکان سے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ وہ اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ محکمہ خوراک کی طرف سے فلورملوں کوفراہم کیا جانے والا گندم کوٹہ انتہائی کم ہے جس سے اخراجات پورے ہوتے ہیں اور نہ ہی فلور ملیں صحیح معنوں میں آٹے کی اوپن مارکیٹ میں فراہمی کو یقینی بناسکتی ہیں اس (بقیہ نمبر41صفحہ7پر)

موقع پرممبرایگزیکٹوپنجاب سردارخلیل الرحمن خان لغاری نے کہاکہ فلورملزایسوسی ایشن ہرمشکل وقت میں محکمہ خوراک اور حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہوتی ہے لیکن محکمہ خوراک اور حکومت فلورمل انڈسٹریز کو دیوار سے لگانے پرتل جاتی ہے جو انتہائی غلط روش ہے انہوں نے کہاکہ ایک طرف ہم سے یہ توقع رکھی جاتی ہے کہ ہم کسی صورت غذائی قلت پیدا نہ ہونے دیں اور دوسری طرف نہ ہی ہمارا گندم کوٹہ بڑھایا جاتا ہے اور نہ ہی ہمیں اوپن مارکیٹ سے گندم خریدنے کی اجازت دی جاتی ہے جس سے مسائل پیدا ہورہے ہیں خلیل الرحمٰن خان لغاری نے کہاکہ اس وقت بجلی یونٹ اور باردانہ کے نرخ آسمان سے باتیں کررہے ہیں اور ملازمین کی تنخواہیں بھی کئی فیصد بڑھ چکی لیکن محکمہ کی جانب سے فلور ملوں کو دیئے جانے والے معمولی ریلیف میں اضافی کی بجائے کمی کردی گئی جس حالات بہتری کی بجائے مزید خراب ہوسکتے ہیں اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں چوہدری جمیل بوٹا،سردارعارف خان دریشک، استاد قاسم قیصرانی، ملک غلام مصطفی کھنڈوا،اسحاق مستوئی،خلیل احمد علیانی،حسن خان غلزئی کے علاوہ ڈویژن بھرسے درجنوں فلور مل مالکان نے شرکت کی۔

گندم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -